Life Care

لائف کیئر فاونڈیشن
 دنیا بھر میں اس وقت بے شمار افرادانسانیت کی خدمت میں سرگرم عمل ہیں۔جس میں کچھ اپنے طور پر اور کچھ یونٹی یعنی کلب۔ سوسائٹی  اور تنظیم کی شکل میں کام کررہے ہیں۔پاکستان کئی دیہائیوں سے مختلف قسم کی سیاسی،معاشی اور معاشرتی مسائل میں گھر ہوا ہے۔ جیسا کہ آبادی۔صحت اور تعلیم کئ مسائل اہم ہیں اس مرا کی اشد سے ضرورت محسوس کی جانے لگی کہ کس طرح لوگوں کو مستحکم کیا جائے۔ معاشرے کی موجودہ شدید نقادات کو کس طرح کنٹرول کیا جائے۔اس عمل میں طلبہ،اساتذ،نوجوان طبقہ،خواتین۔میڈیا اور سول سوسائٹی امن کے اس پیغام کو آگے بڑھانے میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں۔انسانیت کی خدمت بھی اور آخرت کےلئے باعث افتخار۔۔خدمت کے جذبے سے سرشار''شارٹ ویو میڈیا کلب''شیخوپورہ جہان سنہ1978ء سے ملکی اور غیر ملکی سطح پر'' آواز کی دنیا ''کے دوستوں کی خدمت کررہا ہے۔       وہاںسنہ1985ء سے عوام کی خدمت خلق کےلئے ''لائف کیئر فاونڈیشن''کے پلیٹ فارم سے بڑی خوش اسلوبی و احسن طریقہ سے خدمات سرانجام دے رہا ہے اور انشاء اللہ یہ سلسلہ جاری رہے گا۔''لائف کیئر فاونڈیشن''ایک غیر سیاسی وفلاحی تنظیم ہے۔جس کا بنیادی مقصد انسانیت کی خدمت کرنا ہے۔نظریہ پاکستان و امن کو عام کرنے والے افراد و دیگر اداروں کےلئے اپنی نوعیت کا ایک منفرد پلیٹ فارم ہے۔جس میں ''زندگی کا تحفظ''کے مشن میں زیادہ سے زیادہ دوستوں کی شمولیت ضروری ہے۔اس کی ممبر شپ حاصل کر نے سے آپ قومی سطح پر تیزی سے زور پکڑتی ہوئی تحریک''زندگی کا تحفظ''کا حصہ بن جائیں۔آیئے سب مل کر''لائف کیئر فاونڈیشن''آگاہیپروگرام میں شامل ہوں۔ساتھ دیگر دوستوں کو بھی دعوت دیں۔شکریہ!
منشور۔
            زندگی کا تحفظ''آگاہی پروگرام کےلئے شہری اور ملکی سطح پر دوستوں کو ایک پلیٹ فارم پر اکٹھا کرنا۔انسانیت کی خدمت ۔نظریہ پاکستان کا فروغ اورمختلف موقع پر آگاہی کیمپ لگانا،عوامی سطح پر صاف پانی کے اصول /پولیو کے خاتمے/کےلئے تحریک چلانا اور آگاہی پروگرام کی بہتری کےلئے تجاویز و مشوروں سے بہتر سمت کا تعین کرنا شامل ہے تاکہ دوستوں کے اتحاد کی قوت سے شہری اور ملکی سطح پر اس تحریک سے بہتر اثرات مرتب ہوں۔
ممبر شپ۔
                                  ہرا فراد جو خدمت خلق کا جذبہ رکھتا ہو۔عمر ۔جنس۔رنگ ونسل کے بغیر''فاونڈیشن کا ایسوسی ایٹ ممبر بن سکتا ہے۔''لائف کیئر فاونڈیشن''کے مشن '''زندگی کا تحفظ''آگاہی پروگرام میں شامل ہونے اور فاونڈیشن بارے مزید معلومات کےلئےمندرجہ ذیل ای میل پر رابطہ کریں۔
e-mail.lifecarepk6@gmail.com
آیئے سب مل کر''زندگی کا تحفظ''آگاہی پروگرام کے لئے کام کریں۔
چیئرمین۔لائف کیئر فاونڈیشن

No comments:

Post a Comment